سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کاطلبہ یونینز کی بحالی بارے سفارشات پر غور
طلبہ یونینز کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت اور تشدد سے بچانا ضروری ہو گا، سیکرٹری داخلہ صوبائی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں، چیف سیکرٹری سندھ کا جواب
بدھ 20 جنوری 2016 21:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی نے طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے سفارشات پر غور کیا، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ نے کمیٹی کو طلبہ یونینز کی بحالی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے موقف سے آگاہ کیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ طلبہ یونینز کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت اور تشدد سے بچانا بھی ضروری ہو گا جبکہ چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں۔
بدھ کو سینیٹ کی کمیٹی آف دی ہول کا اجلاس چیئرمین چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ یونینز کی بحالی پر اپنی حکومتوں کے موقف سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ سمیت سینیٹ کے متعدد ارکان نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے ساتھ ان کی ریگولیشن کے حوالے سے بھی ضابطے ہونے چاہئیں اور اس امر کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے بعد انہیں سیاسی جماعتوں کی مداخلت سے بچایا جا سکے اور دوسری طرف انہیں تشدد سے بھی دور رکھا جا سکے۔
چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں، تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے طلبہ یونینز کا کردار اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت طلبہ یونینز کی صوبے میں بحالی کے لئے طلبہ کی تنظیموں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کر رہی ہے اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے، کمیٹی آف دی ہول نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حوالے کی بھی پرزور مذمت کی اور شہید ہونے والے طلبہ اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کا پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل کی صفائی ستھرائی اور مرمتی کے کاموں میں ..
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقے ین ای264کوئٹہ کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کر لیا
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
قائم مقام امیر جماعت لیاقت بلوچ کی چینی سفارت خانے آمد ، سفارتی عملے سے اظہار افسوس
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی ..
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر 9 منتخب ارکان کے حلف تک صوبے میں سینیٹ انتخابات ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
-
گزشتہ دورحکومت میں پنک راک سالٹ مائنز کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب کو بھیجنےکا فیصلہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان