وفاقی وزارت داخلہ کی چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت

بدھ 20 جنوری 2016 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کیلئے صوبوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں، تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے الگ پلان مرتب کرنے کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے، صوبوں کو تعلیمی اداروں کے لئے الگ سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے ارد گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی موثر پٹرولنگ کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں