قوم متحد رہے ،دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ، دہشت گرد تخریبی کاروائیوں کے ذریعے ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں ،عوام اور سیکورٹی فورسز پر عزم ہیں

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا با چا خان یونیورسٹی حملے پر مذمتی بیان

بدھ 20 جنوری 2016 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے با چا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم متحد رہے ،دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ، دہشت گرد تخریبی کاروائیوں کے ذریعے ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں ،عوام اور سیکورٹی فورسز پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے با چا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ قوم متحد رہے ،دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد تخریبی کاروائیوں کے ذریعے ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں ،عوام اور سیکورٹی فورسز پر عزم ہیں ۔رضا ربانی نے کہاکہ تعلیمی ادارے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے مشکل کی اس گھڑی میں طلباء اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری،سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائدحزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں