وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سانحہ منیٰ کے 60 شہداء کے لواحقین کو دوگنا معاوضہ 10 لاکھ روپے فی کس ادائیگی کا کام مکمل کر لیا

بدھ 20 جنوری 2016 22:47

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءوزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے گزشتہ سال سانحہ منیٰ کے 60 شہداء کے لواحقین کو دوگنا معاوضے 10 لاکھ روپے فی کس ادائیگی کا کام مکمل کر لیا۔ وزارت مذہبی امور نے اب تک جاں بحق ہونے والے 110 حجاج کے ورثاء کو معاوضہ ادا کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے بدھ کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

20 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر سانحہ منیٰ کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے اضافی ادا کر دیئے گئے جبکہ گزشتہ سال حج کی ادائیگی کے دوران قدرتی اموات والے حجاج کے ورثاء کو فی کس پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کر دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ سانحہ منیٰ کے باقی ماندہ شہداء کے لواحقین کو مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی پر معاوضہ جلد از جلد فراہم کیا جائے گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت نے اب تک مجموعی طور پر 110 شہداء کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں