باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کی یاد میں ملک بھر میں سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہا

چارسدہ یونیورسٹی حملے کی یاد میں گلگت بلتستان میں 3 جب کہ آزاد کشمیر میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 11:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کی یاد میں ملک بھر میں سوگ منایا گیا اور تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کی یاد میں ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا اور پارلیمنٹ، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوٴس اور صوبائی اسمبلیوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ر ہا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صوبائی سطح پر خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 3 روزہ سوگ منانے کاسلسلہ جاری رہا جب کہ پنجاب میں ایک اور آزاد کشمیر میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی میں 4 دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پروفیسر سمیت 20 افراد کو شہید جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ چاروں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں