عمران فاروق قتل کیس،محسن علی اور خالد شمیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

جمعرات 21 جنوری 2016 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزموں محسن علی اور خالد شمیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی، ملزم خالد شمیم کی اہلیہ نے شوہر سے ملاقات نہ کرائے جانے پر کمرہ عدالت کے باہر شدید احتجاج کیا، جس پر اے ٹی سی کے جج نے انہیں کمرہ عدالت میں بلا لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف آئی اے حکام نے عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کو انسدد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس کے روبروپیش کیا، عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4فروری تک توسیع کر دی۔ دوسری طرف ملزم خالد شمیم کی اہلیہ نے شوہر سے ملاقات نہ کرائے جانے پر کمرہ عدالت کے باہر شدید احتجاج کیا، جس پر اے ٹی سی کے جج نے انہیں کمرہ عدالت میں بلا لیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں