باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ‘رپورٹ وزیر دادخلہ کو ارسال کر دی گئی

ایک دہشت گرد کا نام عباس افغانی یا افغان سواتی تھا ‘دوسرے دہشت گرد کی شناخت علی رحمن کے نام سے ہوئی

جمعرات 21 جنوری 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کی رپورٹ تیار کرکے وزیر داخلہ کو ارسال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 میں سے 2 دہشت گردوں کی عمریں 18 سال سے کم تھی، ایک دہشت گرد کا نام عباس افغانی یا افغان سواتی تھا ‘دوسرے دہشت گرد کی شناخت علی رحمٰن کے نام سے ہوئی۔رپورٹ کے مطابق دیگر 2 دہشت گردوں میں سے ایک کی عمر 18 سال سے کم ہے ‘ دوسرا بھی کم عمر ہے اور اس کی شناخت نہیں ہو پا رہی، ان کی معلومات نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) کے ریکارڈ میں بھی موجود نہیں، اس لیے امکان ہے کہ وہ افغان شہری ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں