گڈو پاور اسٹیشن پر فنی خرابی ،شمالی علاقہ جات میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

خیبر پختونخوا ہ ، پنجاب ، اور وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

جمعرات 21 جنوری 2016 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء ) گڈو پاور اسٹیشن پر فنی خرابی کے باعث ملک کے شمالی علاقہ جات میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہو ا ہے ،لاہور خیبر پختونخوا ہ ، پنجاب ، اور وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،منگلا تربیلہ اور غازی بروتھا سے بجلی کی ترسیل صفر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اجلاس بھی اندھیرے میں ڈوب گیا،ایک منٹ تک کارروائی رکی رہی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گڈو پاوراسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث اچانک آگ لگ گئی جسکی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن دیکھنے میں آیا ہے ،بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے شمالی علاقہ جات اندھیروں میں ڈوب گئے ، گڈو پاور اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث منگلہ ، تربیلا اور غازی اور بروتھا کے پاور اسٹیشن نے بھی کام چھوڑ دیا ان تینوں پاور اسٹیشن سے بھی بجلی کی ترسیل صفر ہو گئی جسکی وجہ پنجاب کے مختلف علاقے جن میں ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات سے بجلی غائب ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں