بھارتی وزیردفاع کی دھمکیوں کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوا،پاکستان معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا ئے ،کسی پاکستانی وزیر نے اگر کسی یورپی ملک کو دھمکی دی ہوتی تو پاکستان پر پابندیاں لگ چکی ہوتیں، منوہر پرریکر کے خلاف مقدمہ درج اوربھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہئیں،بھارت،افغانستان اورتحریک طالبان پاکستان ملے ہوئے ہیں
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 21 جنوری 2016 18:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیردفاع کی پاکستان کے خلاف دھمکیوں کے بعد دہشت گردی کے واقعہ کے بعد بھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہیے،پاکستان کو معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاناچاہیے اوربھارتی وزیردفاع کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے،بھارت،افغانستان اورتحریک طالبان پاکستان آپس میں ملے ہوئے ہیں،تحریک طالبان پاکستان بھارت کا پٹھو ہے،اگرکسی پاکستانی وزیر نے کسی یورپی ملک کو دھمکی دی ہوتی تو اب تک پاکستان پر پابندیاں لگ جاتیں۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ بھارتی وزیردفاع نے پاکستان پر پٹھان کوٹ حملے کا غلط الزام لگا کر دھمکی دی تھی کہ پاکستان کو تکلیف دیں گے،دہشت گردی کی دھمکی چاہے القاعدہ یاکسی دہشت گردی تنظیم نے دی ہو یا بھارت نے کوئی امتیاز نہیں ہوناچاہئے۔(جاری ہے)
پاکستان کے قانون کے مطابق بھارتی وزیردفاع کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،عالمی برادری کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،عالمی برادری کو بھارت پر پابندیاں لگائی چاہیے۔
بھارت، افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان ملے ہوئے ہیں اورتحریک طالبان پاکستان بھارت کا پٹھو بن چکی ہے،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرارہاہے،جس طرح بھارتی وزیردفاع نے پاکسان کو دھمکی دی اورپھر دہشت گردی کاحملہ ہوااس طرح کی اگر کوئی پاکستانی وزیرکسی یورپی ملک کو دھمکی دیتااب تک پاکستان پرپابندیاں لگ چکی ہوتیں۔پاکستان بھارتی وزیردفاع کی دھمکی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے،دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے عوام نے دی ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے آئی ایس ایس آئی کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ