قومی اسمبلی،سینیٹ میں بجلی کی اچانک لوڈشیڈنگ ، دفتری امور میں رکاوٹ پیدا ہوگئی

انٹر نیٹ بند ہونے سے کارروائی میں تعطل

جمعرات 21 جنوری 2016 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی سینیٹ میں بجلی کی اچانک لوڈشیڈنگ کے باعث دفتری امور کے اہم کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی،انٹرنیٹ خاموش ہونے پر دونوں ایوانوں کے اجلاسوں کی کارروائی میں تعطل پیدا ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی وسینیٹ میں اچانک بجلی کی لوڈشیڈنگ سے دفتری امور کے کاموں میں تعطل پیدا ہوگیا۔لفٹیں بند ہونے سے اراکان ہانپتے کانپتے سیڑھیوں پر بھی چڑھتے نظر آئے جبکہ دوسری جانب ایوان کی راہداریوں میں بھی اندھیرا چھا جانے سے سینیٹ واسمبلی کا حسن ماند پڑ گیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں