آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والا پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے کا اہل ہی نہیں ہوتا، بل سے ٹیکس چوری کے رجحان میں اضافہ ہوگا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا اظہار خیال

جمعرات 21 جنوری 2016 21:13

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والا پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے کا اہل ہی نہیں ہوتا، بل سے ٹیکس دہندگان متاثر ہوں گے اور ٹیکس چوری کے رجحان میں اضافہ ہوگا, چوری کے پیسے سے بنائے گئے اثاثے ایک سے ڈیڑھ فیصد ادا کر کے وائٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں محصول آمدنی (ترمیمی) بل 2016ء پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چھٹا ٹیکس ایمنسٹی بل ہے، آئین کے تحت ملک کے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں‘ یہ بل پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہوگا‘ جس لسٹ میں ارکان پارلیمنٹ کو ڈالا گیا ہے اس پر بات ہونی چاہئے، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والا تو پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے کا اہل ہی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے ٹیکس دہندگان متاثر ہوں گے اور ٹیکس چوری کے رجحان میں اضافہ ہوگا، چوری کے پیسے سے بنائے گئے اثاثے ایک سے ڈیڑھ فیصد ادا کر کے وائٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے، ایسے بل نہ لائے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں