وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں 1364 ڈیلی ویجز اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم پر بننے والی کمیٹی کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ایوان بالا کے اجلاس میں توجہ مبذول کا جواب
جمعرات 21 جنوری 2016 21:14
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں 1364 ڈیلی ویجز اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم پر بننے والی کمیٹی کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ ان اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں بحال کروا دی ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل، عثمان کاکڑ اور ہدایت الله کے توجہ مبذول کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں 8 ہزار 78 اساتذہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
1364 اساتذہ ڈیلی ویجز ہیں جن میں سے کچھ احتجاج پر ہیں اس لئے یہ کہنا درست نہیں کہ تعلیمی اداروں میں کام ٹھپ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ڈیلی ویجز اساتذہ کی جدوجہد میں شریک رہا ہوں۔ ان کی شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کئے۔ دو شکایات فی الفور دور کیں۔ انہیں فارغ نہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کسی ٹیچر کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا گیا۔ ان کی تنخواہیں بحال کرانے کے لئے 14 کروڑ روپے کی رقم جاری کرائی۔
یہ رقم اساتذہ کو ملنا شروع ہو گئی ہے۔ وزارت یا حکومت کی سنجیدگی کا اس امر سے اندازہ لگایا جائے کہ وہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور ہم ان کی تنخواہ کا انتظام کر رہے ہیں۔ اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایک کمیٹی کام کر رہی ہے۔ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم عمل کریں گے۔ ہم ان اساتذہ کے خلاف نہیں لیکن قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔ خلاف قانون کام نہیں کر سکتے۔ قبل ازیں سردار اعظم موسیٰ خیل نے اس معاملہ پر توجہ مبذول نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کیا جائے اور تنخواہیں بحال کی جائیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں انٹلیکچوئل پراپرٹی کا اہم کردار ..
�ں جوائنٹ کاپوریشن کمیٹی کی تیاری بارے وفاقی وزیر منصوبہ کی زیرصدارت اجلاس ،منعقد،تمام وزارتوں کو اپنا ..
شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے کوشاں
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا وفاقی صحت سہولت پروگرام کے ڈیٹا سینٹر ..
محنت، لگن اور قابلیت کی اعلی مثال- کیڈٹ کمل ناتھ شرما، قائد کے فرمان پر اقلیتوں کو آگے بڑھتنے کے مواقع ..
قومی اسمبلی اجلاس :ریاض فتیانہ نے 165سابقہ ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے ناموں پر سفری پابندیاں ..
پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کی اربوں روپے کی ادائیگیوں کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا
قومی اسمبلی اجلاس،بلوچستان میں گیس کے اضافی بلز ، سرچارجز پر توجہ دلائو نوٹس پر وزارت پٹرولیم سیکرٹری ..
تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس ایوان کے تقدس کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے،سینیٹرشیری رحمن
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ