قومی اسمبلی میں بینکوں کے قومیانہ ایکٹ 1974ء میں مزید ترمیم کا بل 2015 منظور

جمعرات 21 جنوری 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرموسمیاتی تبدیلی نے بینکوں کے قومیانہ ایکٹ 1974ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل 2015منظوری کیلئے پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نصفت آرڈیننس 1970منسوخ کرنے کا بل شراکتی سرمایہ میں نصفت 2014کے حوالے سے بل اور بینکوں کے ضمن میں جرائم آرڈیننس 1984ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل 2015کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے، وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی جانب سے تعزیرات پاکستان 1860 اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 میں مزید ترمیم کا بل 2015بھی منظور کرلیا گیا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے متبادل کے طور پر 4بل پیش کئے، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی جگہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، اپوزیشن کی جانب سے تمام بلات کی مخالفت کی گئ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں