ہم نے انتقامی سیاست کو دفن کر کے محبتوں کو فروغ دیا‘ملازمین کے پلاٹوں اور اپ گریڈیشن کے خلاف حکم امتناعی لینے والے آج پھر سرگرم عمل ہیں

چوہدری محمد یسیٰن او اورنگزیب خان و دیگر کا سی ڈی اے لیبر یونین (امان اﷲ گروپ) کے مرکزی عہدیداران کی مزدور یونین میں شمولیت کی تقریب سے خطاب

جمعرات 21 جنوری 2016 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل ڈائریکٹوریٹ سے تعلق رکھنے والے سی ڈی اے لیبر یونین (امان اﷲ گروپ) کے مرکزی عہدیداران میں شامل مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امتیاز الحق کی قیادت میں عبدالسلام ،محمد بشیر ،کفایت اﷲ ،عطاالحق ،عطااﷲ خان ،عبدالرزاق ،عامر مجید ،محمد سعید ،منیر احمد ،جاوید اقبال ،صفدر علی ،زاہد محمود ،ریاض عابدی ،محمد شفیق ،محمد علی ،اشفاق مشتاق و دیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت سی ڈی اے لیبر یونین (امان اﷲ گروپ) کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) چوہدری محمد یسیٰن گروپ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا اس سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدراورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،چوہدری ظفر ،عباس خان ،سید امیر شاہ کاظمی ،لالہ فرمان ،چوہدری زاہد ،چوہدری فاروق ،غلام مرتضیٰ ،یوسف بٹ ،محمدنوید ،عرفان خان ،احمد علی شیرازی ،ملک اکمل شہزاد و دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز الحق اور انکے ساتھیوں نے کہا کہ ہم سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد اور انکی ٹیم کی سی ڈی اے محنت کشوں کے لیے بلا تفریق خدمت اورکارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے گروپ میں شامل ہوئے ہیں ،ہم چوہدر ی محمد یسیٰن کی ملازمین کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ انھوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر نہ صرف سی ڈی اے محنت کشوں کو تاریخی مراعات دلوائیں بلکہ ناممکن کو بھی ممکن کر دکھایا اور چوہدری محمد یسیٰن کی یہی محنت انکی کامیابی کی دلیل ہے ،مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے برسراقتدار آنے سے پہلے سی ڈی اے محنت کشوں کو نام نہاد لیڈر انتقامی سیاست کے سوائے کچھ نہ دے سکے لیکن جب 2006میں سی ڈی اے مزدور یونین برسراقتدار آئی تو ہم نے حقیقی معنوں میں ملازمین کے لیے ٹریڈ یونین کے کردار کو سامنے لاتے ہوئے نہ صرف محنت کشوں کو چار ہزار پلاٹ دلوائے بلکہ بیواؤں کو پانچ سو پلاٹ الاٹ کروانے کے علاوہ بیوہ فنڈ کا قیام عمل میں لایا اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو سی ڈی اے میں ملازمت دلوائی ،سی ڈی اے کے مسلم اور مسیحی ملازمین کے لیے عید الاؤنس ،حج پالیسی اور ویٹی کن سٹی جانے کا بھی انتظام کیا ،تمام ملازمین کی بلا تفریق اپ گریڈیشن کروائی اور آج ہمارے مخالفین جن کو لوگ جوق در جوق چھوڑ کر روزانہ کی بنیاد پر سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل ہو رہے ہیں انکا کوئی منشور نہیں یہ لوگ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سی ڈی اے ملازمین کے منظور شدہ پلاٹوں اور اپ گریڈیشن رکوانے کے لیے عدالتوں میں گئے اور انہی کی وجہ سے آج کئی سال سے سی ڈی اے کے حاضر سروس /ریٹائرڈ اور ملازمین کی بیوائیں اپنے پلاٹ کے الاٹ ہونے کے انتظار میں سولی پر لٹکے ہوئے ہیں اور کئی دنیا سے رخصت ہو گئے ،یہ ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے دم چھلہ بنے رہے اور آج ایک بار پھر سیاسی دوکان چمکانے کی خاطر سی ڈی اے کی تقسیم رکوانے کا نعرہ لے کر ملازمین کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سی ڈی اے مزدور یونین گزشتہ ایک سال سے سی ڈی اے کی تقسیم کے خلاف اور ملازمین کی مراعات کو قانونی تحفظ دلوانے کی خاطر اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد نے نئے شامل ہونے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آج کا مزدور با شعور ہو چکا ہے اور وہ صرف کارکردگی کی بنیاد پراپنی قیادت کا انتخاب کرنا جانتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں