اسلام آباد ہائی کورٹ کی زمینوں پر قبضے کے معاملے پر قائم مقام آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کی ہدایت

جمعرات 21 جنوری 2016 22:41

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زمینوں پر قبضے کے معاملے پر 'قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

قائم مقام آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران فاضل جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ ہر ایک نئی ایف آئی آر میں فرق کیوں آتا ہے تو قائم مقام آئی جی نے عدالت میں جواب دیا کہ میں نے ابھی چارج سنبھالا ہے بغور جائزہ لینے کے بعد عدالت کو اس بارے میں آگاہ کروں گا۔

فاضل جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر پر عمل درآمر تاخیر سے کیوں کیا جاتا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ترنول کے پاس چار سو کنال زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے، ہمیں اپنی زمینوں میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ عدالت پولیس کو جھوٹے مقدمات درج کرنے سے روکے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں