عدالت کا چرس برآمدگی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعرات 21 جنوری 2016 22:41

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد (ویسٹ)سہیل اکرام نے 1140گرام چرس برآمد کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے ملزم رفاقت خان کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے مذکورہ حکم سنایا۔ملزم کو جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مذید دو ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی ۔ملزم کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے 1140گرام چرس برآمدگی کے الزام میں انسداد منشیات ایکٹ 9سی کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں