نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل نہ کرنے سے بچوں کی قربانیاں رائیگا ں جارہی ہیں، سینیٹر زاہد خان
جمعہ 22 جنوری 2016 14:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کا جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ پورا نہیں ہوااور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کو دہشت گردوں نے اساتذہ اور طلباء کے خون سے نہلا دیا۔سینیٹر زاہد خان نے سوال اٹھایا ہے کہ چار انتخابی حلقوں کیلئے کمیشن قائم ہو سکتا ہے تو معصوم بچوں اور قابل احترام اساتذہ اکرام کے خون ناحق کیلئے جوڈیشل کمیشن کیوں قائم نہیں کیا جاسکتا ۔
سینیٹر زاہد خان نے جمعہ کو اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل نہ کرنے کی وجہ سے بچوں کی قربانیاں رائیگا ں جارہی ہیں قوم کب تک معصوم بچوں کی قربانیاں دیتی رہے گی ۔(جاری ہے)
حملے کی پیشگی اطلاع کے باوجود دہشت گردانہ کارروائی کو نہ روکنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے مرکزی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں تو دہشت گردی اور دہشت گردوں کے مدد گاروں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔
سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ حملے کوروکنے کی پیش بندی نہ کرنے اور حملہ روکنے میں ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔ عوامی نیشنل پارٹی ملک کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف کھڑی رہے گی ۔اے پی ایس سکول پر حملے کے بعد باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک صفحہ پر ہو کر دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے یکجا ہوں ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری