رواں مالی سال 2015-16 :ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 8.93فیصدکمی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)رواں مالی سال 2015-16 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 8.93فیصدکمی کے نتیجے میں 6ارب 26کروڑ 98لاکھ 83 ہزار ڈالر رہ گئی پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے سب سے اہم برآمدی شعبے ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 8.93فیصدکمی کے نتیجے میں 6 ارب 88کروڑ 47لاکھ 74ہزار ڈالر سے گھٹ کر6ارب 26کروڑ 98لاکھ 83 ہزار ڈالر رہ گئی۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل گروپ میں سے خام روئی کی برآمد37 فیصدکمی سے 7کروڑ16لاکھ ڈالر، کاٹن یارن کی 29.66 کمی سے 69کروڑ 78لاکھ ڈالر، سوتی کپڑے کی 10.24 فیصدکمی سے 1ارب 11کروڑ ڈالر، نٹ ویئر کی 3 فیصدکمی سے 1ارب 20کروڑڈالر، بیڈ ویئر کی 7.5 فیصدکمی سے 99کروڑ 35 لاکھ ڈالر، ٹاولز کی 4.56 فیصدکے اضافے سے 40کروڑڈالر، خیمے و تارپولین 45 فیصدکمی سے 4کروڑ32لاکھ ڈالر، ریڈی میڈگارمنٹس کی 3.85 فیصد کے اضافے سے 1ارب 4کروڑ 47لاکھ ڈالر، اٹ سلک و سنتھیٹک ٹیکسٹائل کی 21.73 فیصدکمی سے 15کروڑڈالر، میڈاپ آرٹیکلز کی 1 فیصدکمی سے 31کروڑڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آٹمز کی ایکسپورٹ 0.73 کے اضافے سے 23کروڑ36لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں