سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے تمام اخراجات وزارت قانون برداشت کررہی ہے،شیخ آفتاب

جمعہ 22 جنوری 2016 14:16

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے تمام اخراجات وزارت قانون برداشت کررہی ہے،شیخ آفتاب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت کیبنٹ شیخ آفتاب نے سینٹ کو بتایا کہ ہائی کورٹ کی اجازت سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی گاڑی کا پٹرول حکومت برداشت کرے گی جس کے مطابق تمام تر اخراجات وزارت قانون تاحال برداشت کررہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے حکومت نے ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے جس کو عدالت عالیہ نے ابھی تک نہیں سنا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں