آنے والے دس برسوں میں پاکستان کی شرح ترقی کی رفتار پانچ اعشاریہ صفر سات رہے گی
بھارت سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتا معاشی ملک ہوگاجس کی شرح نمو شرح چھ اعشاریہ نو آٹھ فیصد کا امکان ہے:جائزہ رپورٹ
عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 14:36
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) آئندہ دس برسوں میں پاکستان کی شرح ترقی کی رفتار پانچ اعشاریہ صفر سات رہے گی جبکہ بھارت سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتا معاشی ملک ہوگا۔معاشی جائزے کی یہ رپورٹ ہارورڈ یونیورسٹی کے مرکز برائے عالمی ترقی کی جانب سے تیار کی گئی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ دس برسوں کے دوران جن ممالک کے تیز رفتار ترقی کے امکانات ہیں ان کا تعلق جنوبی ایشیا اور مشرقی افریقا سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ترقی کی جانب گامزن نظر آتا ہے اور آنے والے دس برسوں کے دوران اس کی ترقی کی شرح نمو سالانہ پانچ اعشاریہ صفر سات رہنے کا امکان ہے۔آنے والی دہائی میں بھارتی کی معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ نو آٹھ فیصد رہے گی جو تمام ممالک سے زیادہ ہوگی۔(جاری ہے)
بھارت کے تیز رفتار ترقی کی وجوہ کے بارے میں رپورٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اس کی ترقی کا سبب ہوگا۔
چین کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دس برسوں کے دوران اس کی معاشی ترقی کی رفتار چار اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقا میں بہت سے ممالک سالانہ پانچ اعشاریہ پانچ فیصد کی رفتار سے ترقی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں یوگنڈا ، تنزانیا، کینیا ، مالاوی، مڈغاسکر شامل ہیں۔ دوسری جانب آئندہ دس برسوں کے دوران ترقی یافتہ ممالک کی شرح ترقی میں سست رفتاری کے امکانات ہیں۔ امریکی معیشت کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ سالانہ محض دو اعشاریہ آٹھ فیصد شرح نمو حاصل کرے گی۔ برطانیہ تین اعشاریہ دو۔دو فیصد جبکہ جرمنی کی سالانہ معاشی ترقی کا اندازہ صرف صفر اعشاریہ تین پانچ فیصد لگایا گیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..