وزارت داخلہ کے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر 24 دسمبر اور یکم جنوری کو 3خفیہ الرٹ جاری کئے جانے کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھا سکی ، دہشت گردوں کیلئے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ آسان ہدف بن گئی
حملہ آور پولیس اہلکاروں کے بھیس میں چارسدہ عدالت میں داخل ہو سکتے ہیں، دہشت گرد تعلیمی اداروں اور ان کی بسوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، حملوں میں افغان دہشت گرد گروپ ملوث ہیں، عمر نارسا کمانڈر احمد نذیر اور منگل باغ کے دہشت گرد گروپ ملوث ہوں گے،وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کئے
جمعہ 22 جنوری 2016 14:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) وزارت داخلہ کی طرف سے خیبرپختونخوا حکومت کو ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر 24 دسمبر اور یکم جنوری کو 3خفیہ الرٹ جاری کئے جانے کے باوجود صوبائی حکومت نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کیلئے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ آسان ہدف بن گئی۔ جمعہ کو سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے ممکنہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے حکومت کو بروقت ہوشیار کیا تھا جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے لگاتار 3خفیہ الرٹ جاری کئے گئے، یہ الرٹ 24 دسمبر اور یکم جنوری کو خیبرپختونخوا حکومت کو بھجوائے گئے تھے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں پیشگی الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ دہشت گرد چارسدہ ،جمرود اور دوسرے علاقوں میں کارروائی کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
الرٹ میں کہا گیا تھا کہ حملہ آور پولیس اہلکاروں کے بھیس میں چارسدہ عدالت میں داخل ہو سکتے ہیں۔
الرٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں اور ان کی بسوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔الرٹ میں بتایا گیا کہ خود کش حملہ آور افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گے، خود کش حملہ آور چارسدہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں خود کش حملہ کر سکتے ہیں۔الرٹ میں بتایا گیا کہ حملوں میں افغان دہشت گرد گروپ ملوث ہیں۔ الرٹ میں واضح کہا گیا کہ عمر نارسا کمانڈر احمد نذیر اور منگل باغ کے دہشت گرد گروپ ملوث ہوں گے۔وزارت داخلہ کے مطابق الرٹ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ الرٹ دھماکہ خیز مواد جمرود اور غنڈی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے حوالے کیا جائے گا، حملہ آور اے پی ایس پشاور کے مجرموں کودی گئی پھانسی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار