ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کالادھن سفید کرنے والوں کیلئے لائی گئی ،اسکیم لانے کے بجائے ایف بی آر کو خود مختار ادارہ بنایا جائے،شریف برادران ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے ہیں تو اثاثے ظاہرکریں‘ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام

جمعہ 22 جنوری 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کالادھن سفید کرنے والوں کیلئے لائی گئی ،اسکیم لانے کے بجائے ایف بی آر کو خود مختار ادارہ بنایا جائے،شریف برادران ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے ہیں تو اثاثے ظاہرکریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کالادھن سفید کرنے والوں کیلئے لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شریف برادران ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے ہیں تو پہلے وہ اپنے اثاثے ظاہرکریں اور اس کے بعد ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو لانے کی بجائے حکومت کو چاہیے کہ وہ ایف بی آر کو خود مختار ادارہ بنائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں