موٹروے پولیس کی شہریوں کو شدید دھند کے باعث سفر کے دور ان احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

جمعہ 22 جنوری 2016 14:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)موٹروے پولیس نے شہریوں کو شدید دھند کے باعث موٹروے پر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے موٹروے پولیس کے حکام نے بتایا کہ ساہیوال، اوکاڑہ،چیچہ وطنی،خانیوال،ملتان،بہاولپور،اور لودھراں میں شدید دھند پڑ رہی ہے اور شدید دھند کے باعث حادثات کے رونما ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند نے لاہور سے اسلام آباد، اسلام آباد سے پشاوراور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹروے کو شدید متاثر کیا ہوا ہے اور بعض مقامات پر حدنگاہ صرف 30میٹر تک ہے ۔ شہریوں کو چائیے کہ وہ گاڑیوں میں فوگ لائیٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں