کرپشن الزامات : ریا ض حسین پیرزادہ نے ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا حکم دیدیا

جمعہ 22 جنوری 2016 16:48

کرپشن الزامات : ریا ض حسین پیرزادہ نے ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا حکم دیدیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کرپشن الزامات پر ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ ظفر اللہ جمالی نے اسمبلی فلور پر کرپشن کے الزامات لگائے ،الزامات کی تحقیقات ضرری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکم دیا کہ ایک مہینہ قبل دی جانے والی گرانٹ کا آڈٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن ہو رہی ہے تو بہتر ہے کہ معاملات کا پتہ چل جائے ،آڈٹ کا مقصد ہاکی کے معاملات میں شفافیت لانا ہے۔انہوں نے بتایاکہ 2014سے لیکر اب تک ملنے ولی گرانٹ کے آڈٹ کا حکم دیا ،سابقہ دور کی آڈت رپورٹ جلد مکمل ہونے والی ہے ،عوام کا پیسہ ہے اس کا آڈٹ ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں