معذورخواتین کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں ہونا ضروری ہیں ، معاشرے میں عدم برداشت اور مادہ پرستی کا رحجان بڑھا ہے، ہم بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کرنے پر تو اربوں روپے لگا دیتے ہیں ، ہسپتال ،ہوٹل، مارکیٹوں اور پارلیمنٹ میں معذور افراد کو سہولت دینے کیلئے مخصوص راستے نہیں بنا ئے
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا معذور خواتین کے کردار پر منعقدہ ایشیائی کانفرنس سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 18:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ معذورخواتین کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں ہونا ضروری ہیں،تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے اور انہیں احساس دلایا جا سکے کہ انکے حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمان موجود ہے،ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور مادہ پرستی کا رحجان بڑھا ہے، ہم بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کرنے پر تو اربوں روپے لگا دیتے ہیں تا ہم ہمارے اکثر ہسپتال ،ہوٹل،مارکیٹیں اور یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں معذور افراد کو سہولت دینے کیلئے مخصوص راستے نہیں بنا تے۔
وہ جمعہ کو یہاں نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز(SDGs)پر عمل درآمد میں معذور خواتین کے کردار پر منعقدہ ایشیائی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ معذورخواتین کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نششتیں ہونا ضروری ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے اور انہیں یہ احساس دلایا جا سکے کہ انکے حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمان موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس قدام سے پارلیمنٹ اور جمہوریت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم اس مقصد کے حصول میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور مادہ پرستی کا رحجان بڑھا ہے اور اسی وجہ سے پسے ہوئے محروم طبقے کے مسائل حل نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کرنے پر تو اربوں روپے لگا دیتے ہیں تا ہم ہمارے اکثر ہسپتال ،ہوٹل،مارکیٹیں اور یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں معذور افراد کو سہولت دینے کیلئے مخصوص راستے نہیں بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز کی فراہمی یا عدم فراہمی کا سوال نہیں بلکہ یہ ہماری ترجیح نہیں رہی۔جبکہ دنیا کی دیگر دوسری قوموں نے اس پر خصوصی توجہ دی ہے اور معذور افراد کو برابر کاشہری جانا ہے۔انہوں نے منتظمین کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے اور میں پارلیمنٹ میں خواتین کی مخصوص نششتوں کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔انہو ں نے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر وہ پارلیمنٹ میں معذور افراد کیلئے مخصوص ریمپس بنوائینگے۔یاد رہے کہ اس اہم کانفرنس میں جنوبی ایشیا کی معزور خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک ہے جس میں SDGsکا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس بین الا اقوامی کانفرنس کاا ہتمام ساؤتھ ایشین ڈس ایبلٹی فورم نے کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو داد بھی دیاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر
ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ، پاکستان مسترد نے دعوے مسترد ..
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس، خصوصی عملدرآمد کمیٹی کی بریفنگ
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ ..
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر