دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ،وہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ،ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، اﷲ تعالیٰ ایسے ظالموں کو نیست و نابود کرے، پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے پوری قوم متحد ہے، ملک بھر اتحاد اور یک جہتی برقرار رکھی جائے
جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں باچا خان یونیورسٹی سانحہ کے شہدا کے لئے قرآن خوانی کے بعد دعا
جمعہ 22 جنوری 2016 18:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں جو مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اﷲ تعالیٰ ایسے ظالموں کو نیست و نابود کرے، پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ملک بھر اتحاد اور یک جہتی برقرار رکھی جائے انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی کے بعد دعا کراتے ہوئے کہی ۔
مولانا فضل الرحمان نے تقریبا15منٹ تک پاکستان کی سالمیت اور استحکام امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے خصو صی دعا کرائی اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی سمیت بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ اور اخبار نویس بھی موجود تھے جامع مسجد کے خطیب قاری احمد الرحمن نے شہدا چارسدہ کیلئے قرآن خوانی کرائی اور اس موقع پر مولانا فضل الرحمن سے خصوصی دعا کرائی ، مولانافضل الرحمن نے اپنی دعا میں سانحہ چارسدہ کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے کے حوالے سے بھی دعا کرائی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا