حکمران نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرکے، دہشت گردوں کو تقویت پہنچارہے ہیں‘ سانحہ چارسدہ ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کلوگا‘مرکزی صدر یوتھ ونگ مظہر علوی خصوصی خطاب کریں گے

ضلعی صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ رانا ساجد حسین کایوتھ ونگ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

جمعہ 22 جنوری 2016 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے یوتھ ونگ اسلام آباد کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ بروزہفتہ دن 2بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے کیاجائے گا،مرکزی صدر یوتھ ونگ مظہر علوی خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے، اسلام آباد کے نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی جارہے ہیں،ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ضلعی صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ رانا ساجد حسین نے یوتھ ونگ کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سانحہ باچہ خان یونیورسٹی چارسدہ کی مذمت اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد دوسرے بڑے تعلیمی ادارے پر دہشت گردوں کابزدلانہ حملہ اسلام، ملک اور تعلیم دشمن عناصر کی کاروائی ہے،انہوں نے کہا کہ سانحہ چارسدہ قومی سانحہ ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے کی سزاہے ، حکمران نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرکے، دہشت گرد وں کو تقویت پہنچارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں