وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کا کیس کی سماعت جیل میں کروانے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 19:00

وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کا کیس کی سماعت جیل میں کروانے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کا کیس کی سماعت جیل میں کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصِلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کے اعتراف کے بعد حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے اس کیس کی سماعت جیل میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ اس کیس کو میڈیا کی نظر ہونے سے بچانے اور سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں