افغان سموں سے افغانستان سے پاکستان کے نمبرز پر کالز کی جا سکتی ہیں: پی ٹی اے کی وضاحت

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 19:12

افغان سموں سے افغانستان سے پاکستان کے نمبرز پر کالز کی جا سکتی ہیں: پی ٹی اے کی وضاحت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) پی ٹی اے نے وضاحت دی ہے کہ افغان سموں سے افغانستان سے پاکستان کے نمبرز پر کالز کی جا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کے نمبرز پر رابطہ ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان سموں سے افغانستان سے پاکستان کے نمبرز پر کالز کی جا سکتی ہیں۔

سرحد پار سے افغان ٹیلی کام کمپنیوں کے سگنل کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے افغان حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے 2014 میں بھی افغان حکومت سے رابطہ کیا گیا تھا۔ جبکہ اس معاملہ کو طے کرنے کیلئے ایم او یو بھی سائن کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں