ڈیلی ویجز اساتذہ کو 5 ماہ کی تنخواہوں کے چیکس کی تقسیم جاری ہے،خالد حنیف

چند روز تک تمام تر اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی،سیکرٹری کیڈ

جمعہ 22 جنوری 2016 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) سیکرٹری وزارت کیڈ خالد حنیف نے کہا ہیکہ ڈیلی ویجز اساتذہ کو 5 ماہ کی تنخواہوں کے چیک تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ چند روز تک تمام تر اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خالد حنیف کا مزید کہنا تھا کہ 1300 سے زائد اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے بھی ہائی کورٹ کے حکم پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد وزارت عدالت کے حکم پر من و عن عملدرآمد کرے گی۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے وزارت خزانہ سے 14 کروڑ روپے مانگے تھے کہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پرموجود اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنی ہے جو کہ گزشتہ دنون وزارت خزانہ نے 14 کروڑ روپے کی خطیر رقم وزارت کیڈ کو دے دی ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے مطابق ہڑتال کرنے والے اساتذہ کا خفیہ ادارے ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں اور امکان ہے کہ جب ان کی مستقلی کے وقت حکومت عدالت سے رجوع کرے کہ انکو مستقل نہ کیا جائے کیونکہ 1300 اساتذہ سے تین سو اساتذہ ہیں جو ہڑتال کی جانب راغب ہیں اور ان کے باعث دیگر تعلیمی ماحول پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں