خورشیدشاہ کو وزیر اعظم سے مرضی کے وزیر لگوانے کا شوق ہے تو (ن) لیگ میں شامل ہوجائیں ‘پی پی پی میں کیا کر رہے ہیں ‘ چوہدری نثار کے چارسدہ واقعہ پرمذمتی بیانات پور ے میڈیا پر نشر ہوئے‘ اپوزیشن لیڈر خوف خدا کریں ‘ و زیر داخلہ پی پی پی کی کرپشن پر اپناسخت موقف بدل لیں تووہ انکے پسندیدہ وزیر بن جائینگے، شاہ صاحب کے دور میں عمرہ اور حج کو بھی کرپشن کا شکار کر دیا گیا
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا اپوزیشن لیڈر کے چوہدری نثار کے خلاف دیئے گئے بیان پرسخت ردعمل کااظہار
جمعہ 22 جنوری 2016 21:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف دیئے گئے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری نثار کے چارسدہ واقعہ پرمذمتی بیانات پور ے میڈیا پر نشر ہوئے ، خورشید شاہ خوف کریں، جھوٹ کے پر ہاتھ پاؤں نہیں ہوتے ،خورشیدشاہ کو حکومت سے مفادات اٹھانے کی اتنی عادت پڑ چکی ہے کہ وہ اب وزیر اعظم سے اپنی مرضی کے وزیر لگوانے کے خواب دیکھنے لگے ہیں،اگر انکا وزیرِاعظم پر اتنا ہی اثر ہے تو پھر وہ پی پی پی میں کیا کر رہے ہیں۔
انہیں باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جانا چاہیے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف دیئے گئے بیان پر اپنے سخت ردعمل میں کہاکہ جھوٹ کے کوئی پر نہیں ہوتے۔(جاری ہے)
خورشید شاہ کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ چارسدہ کے واقعے پر وزیرِ داخلہ کے بیانات ہر ٹی وی چینل پر نشر ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ وزیر داخلہ پی پی پی کے اکابرین کے کرپشن کیسز پر سخت موقف نہ لیں تووہ انکے پسندیدہ وزیر بن جائینگے۔ حکومت سے مفادات اٹھانے کی شاہ صاحب کو اتنی عادت پڑ چکی ہے کہ وہ اب وزیر اعظم سے اپنی مرضی کے وزیر لگوانے کے خواب دیکھنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر انکا وزیرِاعظم پر اتنا ہی اثر ہے تو پھر وہ پی پی پی میں کیا کر رہے ہیں۔ انہیں باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جانا چاہیے۔ خورشید شاہ تو وہ شخصیت ہیں جنکے دور میں عمرہ اور حج کو بھی کرپشن کا شکار کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی