اسلام آباد ، مقامی عدالت نے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

جمعہ 22 جنوری 2016 21:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) سینئر سول جج اسلام آباد عبدالغفور کاکٹر نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت نے ایف آئی اے کرائم سرکل کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ سابق آڈیٹر جنرل نے پانچ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کئے مگر اپنی کینیڈا کی شہریت کو روپوش رکھا ہے ۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے تمام ریکارڈ حاصل کرکے سابق اڈیٹر جنرل کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں