عبدالرشید قتل کیس:وکلاء کوحتمی دلائل مکمل کرنے کیلئے 6 فروری تک مہلت مل گئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں حتمی فیصلے کے لئے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن نے عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

غازی عبدالرشید کے وکیل طارق اسد نے عدالت سے پرویز مشرف کے میڈیکل رپورٹ کے بارے میں اعتراض اٹھایا کہ رپورٹ کسی سرکاری ہسپتال سے نہیں بنائی گئی بلکہ پرائیویٹ کلینک سے بنوائی گئی ہے لہذا اس رپورٹ پر شوائد پیش کرنے کے لئے انہیں دو گھنٹے کی مہلت دی جائے جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ان کے پاس وقت کی قلت ہے انہیں ضروری کیس کی پیروی کے لئے جانا ہے لہذا دلائل مکمل کرنے کے لئے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کی جائے ۔

عدالت نے وکلاء کو اگلی سماعت تک دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا تاکہ حتمی فیصلہ سنایا جا سکے ۔ واضح رہے کہ حتمی فیصلے میں عدالت نے یہ تعین کرنا ہے کہ پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دی جا سکتی ہے یا نہیں ۔ دوسری صورت میں عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں