پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے ‘ اسلام آباد سے نئی دہلی ہونے کا امکان

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے ‘مذاکرات کامقام اسلام آباد سے نئی دہلی ہونے کا امکان ہے۔بھارتی اخبار”دی ہندو،اور ایشئن ایج“ کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات فروری میں اسلام آباد میں متوقع ہیں ۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مذاکرات کا مقام اسلام آباد سے تبدیل ہو کر نئی دہلی ہوسکتا ہے۔

اخبار کو اعلیٰ بھارتی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سکریٹریوں کے درمیان باہمی جامع مذاکرات میں دہشت گردی ایک اہم موضوع ہوگا ‘لہذا اس کیلئے لازمی بیٹھنا ہوگا ‘ خطے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تمام معاملات پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب مذاکرات دہشت گردی کے موضوع پر کیے جارہے ہیں تو انہیں کیسے منسوخ کرسکتے ہیں؟ انہوں نے مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے کچھ طے شیڈول کی وجہ سے اس ماہ . مذاکرات نہیں ہوں گے تاہم آئندہ ماہ ان مذاکرات کا ہونے کا امکان ہے۔

عہدے دار نے بتایا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ فرانسیسی صدر کے دورہ بھارت کی وجہ سے مصروف ہیں فرانسیسی صدر کا دور ہ بھارت 26جنوری تک ہے اس کے بعد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ مصروف ہیں تاہم دونوں خارجہ سکرٹری فون پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ہی مذاکرات کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔بھارتی عہدے دار نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کے بعد دونوں فریق تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ‘ ہماری طرف سے فراہم کردہ قابل عمل انٹیلی جنس پر ٹھوس اقدامات لینے کا کہا گیاانہوں نے کہا کہ ہماری معلومات جیش محمد کی طرف اشارہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پاکستان نے کچھ مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہم محاذ ا?رائی کا رویہ رکھ کر فائدہ نہیں لے سکتے ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف بات کرنا چاہتے ہیں ‘اس سے قبل دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات 15اور16جنوری کو اسلام آباد میں طے تھے جنہیں پٹھان کوٹ واقعے کے تناظر میں منسوخ کردیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں