تحریک انصاف میں ہونے الے انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل اندرونی گروہ بندیاں ‘ پارٹی الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:16

تحریک انصاف میں ہونے الے انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل اندرونی گروہ بندیاں ‘ پارٹی الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل اندرونی گروہ بندیاں شدید ہوگئی ہیں جس کا نوٹس پارٹی کے الیکشن کمیشن نے بی لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف میں نئے پارٹی انتخابات میں بھی گروہ بندیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے پارٹی میں صورت ھال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ جماعت کے الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور کارکنوں کیلئے تحریری انتباہ جاری کردیا ہے۔

پارٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اسے پارٹی میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاسوں کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں تاہم اس کی آڑمیں گروہ بندی اورپینلزکے قیام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران ہرممکن حد تک ہم آہنگی لانا بنیادی ہدف ہے ‘پارٹی میں گروہ بندی پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت انضباطی کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2013 میں بھی پارٹی میں انتخابات کرائے گئے تھے جس میں بھی بدترین دھاندلی اور رشوت ستانی ہوئی تھی جسٹس ریتائرڈ وجییہ الدین صدیقی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی نے جہانگیر ترین اور علیم خان سمیت کئی رہنماوٴں کو پارٹی سے نکالنے کی سفارش کی تھی تاہم عمران خان نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں