سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسلامی ممالک کی سر براہی کا نفرنس میں شرکت کے لیے بغداد پہنچ گئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسلا می ممالک کی سر براہی کونفر نس میں شر کت کے لیے عراق کے شہر بغداد پہنچ گئے جہاں وہ پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے 20سے 25جنوری 2016کو منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بغداد سے موصول ہونے والی اطلا عات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر سیلم الجبوری نے عراقی ممبران پارلیمنٹ سمیت عراق میں پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا ۔اس دورے کے دوران سپیکر قومی اسمبلی کانفرنس میں شر کت کے علا وہ عراقی قیادت اور کانفرنس میں شر یک ہونے والے دیگر اسلا می ممالک کی پارلیمان میں اپنے ہم منصبوں اور دیگر اہم رہنماؤں سے الگ الگ ملا قاتیں کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں