قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے نمائندوں کا اجلاس کل ہوگا

ہفتہ 23 جنوری 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) اسلام آباد سپورٹس بورڈ کی طرف سے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے نمائندوں کا اجلاس کل اتوار کو ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد علی کریں گے، اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی نے بتایا کہ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 4 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی،جس میں اسلام آباد سپورٹس بورڈکا کھیلوں کا دستہ بھر پور طریقے سے شرکت کرے گا، اجلاس میں فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باکسنگ، کراٹے، ریسلنگ، اتھیلیٹکس، جوڈو، تائیکوانڈو، سکواش، لان ٹنیس اور والی بال کے نمائندوں نے شرکت کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں