الیکشن کمیشن نے 54افسران کے تبادلوں کے بعد مزید درجنوں کی فہرستیں تیارکرلی

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے 54افسران کے تبادلے کے بعد مزید درجنوں کی فہرستیں تیار کرلیں، ایماندار اور قابل افسران کو کھڈے لائن لگا دیا گیا،اہم افسران کو معمولی ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مزید سینکڑوں افسران کے تبادلوں کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، اس سے قبل گزشتہ روز بھی الیکشن کمیشن کے اٹھارویں گریڈ کے 54 افسروں کا تبادلہ کیا گیا ،وفاقی دارالحکومت کے مرکزی سیکرٹریٹ سے اٹھارویں گریڈ کے 6 جبکہ چاروں صوبوں سے 48 افسروں کو دوسرے صوبوں میں تبدیل کیا گیا ہے اسی طرح صوبوں کے ملازمین کو دوسرے صوبوں میں بجھوایا گیا ہے ذرائع کے مطابق بعدازاں مرحلوں میں ملک بھر سے دیگر افسران کی بھی اکھاڑ بچھاڑ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیشن میں اس وقت اٹھارویں گریڈ کے 170 افسر ہیں ۔19 ویں گریڈ کے 40 ، بیسویں گریڈ کے 10 سے زائد جبکہ 21 ویں گریڈ کے 8 سے زائد افسر ہیں جن کے تبادلوں کے لئے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ذرائع کے مطابق اب تک کے تبادلوں میں کئی تجربہ کار اور قابل افسروں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے اور مستقبل کے ہونے والے تبادلوں میں اہم افسران کو دیگر علاقوں میں معمولی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں