بیرون ممالک نئے کمیونٹی ویلفیئراتاشیوں کی تعینات کا آغاز کل سے ہونے کا امکان

گریڈ 17 سے 19 کی 18 آسامیوں پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی مسابقتی عمل کے ذریعے 31مارچ تک مکمل کی جائے گی

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)حکومت کی جانب سے بیرون ممالک نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کا باقاعدہ آغاز( پیر)کل سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 31 مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کہ بیرون ملک گریڈ 17 سے 19 کی 18 آسامیوں پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی مسابقتی عمل کے ذریعے کی جائے گی آئندہ ہفتے(پیر کو) اشتہار اخبارات میں دیا جائے گا ،مسقط ، جدہ ، سیول ، بار سلونا ، ریاض ، دبئی ، ابوظہبی ، بغداد ، ایتھنز ، دوہا ، نیویارک ، مانچسٹر ، میلان ، کوالالمپور اور کویت میں ابتدائی طور پر دو سال کے لئے تعیناتی ٹیسٹ اور انٹرویوز کے بعد کی جائے گی امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ این ٹی ایس کے بجائے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز ) سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں باوثوق حکومتی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کی سمری پر اعتراضات لگا کر مسترد کر دی تھی اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کا عمل ازسرنو شروع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں