مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کو دامن کوہ جاتے ہوئے بندر نے روک لیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:41

مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کو دامن کوہ جاتے ہوئے بندر نے روک لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کو دامن کوہ جاتے ہوئے بندر نے روک لیا ، یونس خان واپس ہوئے تو بندر نے بھی راستہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز یونس خان ،راشد لطیف اور باسط علی مارگلہ ہل کے ٹریک 6 پر پیدل چلتے ہوئے دامن کوہ کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں بندر نے ان کا راستہ روک لیا یونس خان نے بندر کو ڈرا کرراستہ بنانے کی کوشش کی تو بندر اکڑ کر کھڑا ہوگیا جس پر یونس خان نے واپس مڑنے کو غنیمت جانا تاہم جب وہ واپسی کیلئے پیچھے مڑے تو بندر نے بھی اپنا راستہ بدل دیا اور ان کے لئے راستہ خالی چھوڑ دیا جس کے بعد یونس خان سمیت تینوں کرکٹر اپنے راستے پر چل پڑے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں