سپیکر قومی اسمبلی او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے گیارہویں اجلاس میں شرکت کیلئے بغداد پہنچ گئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:44

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے گیارہویں اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمانی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے۔ پارلیمانی یونین کا اجلاس عراق کی حکومت کی طرف سے بلایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بغداد سے موصولہ پیغام کے مطابق سردار ایاز صادق کے بغداد پہنچنے پر عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر سلیم الجبوری ، عراقی پارلیمنٹ کے اراکین اور عراق میں پاکستان نے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ عراق میں قیام کے دوران سپیکر ایاز صادق دیگر رکن ممالک کے وفود سے سربراہان اور عراقی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں