وفاقی پولیس اور رینجرز کا بہارہ کہو کے علاقہ میں مشترکہ سرچ آپریشن، 8مشتبہ افراد گرفتار، 35کلو گرام بارودی مواد اور ایک ہزار میٹر تار برآمد

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:49

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس اور رینجرز نے بہارہ کہو کے علاقہ میں مشترکہ شرچ آپریشن کے دوران 8مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر 35کلو گرام بارودی مواد اور ایک ہزار میٹر تار برآمد کر کے قبضہ میں لے لی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور رینجرز نے بہارہ کہو کے علاقہ میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 35 کلو گرام بارودی مواد اور ایک ہزار میٹر لمبی تار پکڑی ہے۔ پولیس نے 8مشکوک افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران مشکوک افراد نے بتایا ہے کہ یہ بارودی مواد پتھر توڑنے کے کام آتا ہے تاہم مذکورہ کام کیلئے ان کے پاس لائسنس نہیں پایا گیا جس پر پولیس نے مشتبہ افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں