وفاقی حکومت کا درسی کتب اور مدارس کے نصاب کی ازسرنو تیاری کے لئے صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

اتوار 24 جنوری 2016 13:23

وفاقی حکومت کا درسی کتب اور مدارس کے نصاب کی ازسرنو تیاری کے لئے صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) دہشت گردی سے روکنے اور نوجوان نسل کے ذہنو ں کو مثبت بنانے کے لئے وفاقی حکومت نے درسی کتب اور مدارس کے نصاب کی ازسرنو تیاری کے لئے صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک مشترکہ اور موثر نصاب تعلیم تیار کر کے جماعت سوئم سے میٹرک اور بعدازاں اسے ایف اے ، ایف ایس سی تک کا اس کا دائرہ بڑھایا جائے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے متعدل مزاج جید علماء کرام کی مدد سے تمام دینی مدارس کے لئے یکساں نصاب اور صوبائی سطح پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں مربوط نصاب تعلیم کی تیاری شروع کر دی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے مشاورت بھی کی جائے گی اور اس سلسلے میں مشترکہ مفادات کونسل سمیت دیگر اداروں کے اجلاس بھی بلائے جائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں