سوائن فلو سے اب تک جنوری 2016 کے آغاز سے 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،این آئی ایچ کی رپورٹ

اتوار 24 جنوری 2016 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) نشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائنسز نے حاصل شدہ نمونوں کی بنیاد پر اندازہ لگایا ہے کہ سوائن فلو سے اب تک جنوری 2016 کے آغاز سے 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائنسز (این آئی ایچ)نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر کے ہسپتالوں اور این آئی ایچ کی سات لیبارٹریز کو 575 مشتبہ مریضوں کے نمونے ملے ان میں159 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا اور ان میں سے19 موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

اور انفلوئننرا اے ایچون اینون زیادہ تھا۔این آئی ایچ کے فوکل پرسن برائے انٹر نشنل ہیلتھ ریگولیشن ڈاکٹر سلمان نے کہا ہے کہ انسٹیٹوٹ نے اسلام آباد،پنجاب اور سندھ سمیت103 مشتبہ سوائن فلو مریضوں کو داخل کیا اور ان میں21 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر راوپنڈی اسلا م آباد سے این آئی ایچ کو 32 سمپلز وصول ہوئے ان میں سے 9 کا موسمی انفلوئنزا کے باعث علاج کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں