وزیر داخلہ چوہدری نثار کی صاحبزادی نتاشہ علی بھارت جانے والی باسکٹ ٹیم میں شامل ، کوچ نے قومی ٹیم کا اثاثہ قرار دیدیا

اتوار 24 جنوری 2016 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی صاحبزادی نتاشہ علی خان 15 سال بعد بھارت جانے والی باسکٹ بال ٹیم میں شامل کر لیا گیا، سیف گیمزمیں حصہ لینگی ۔

(جاری ہے)

کوچ نے نتاشہ کو قومی ٹیم کیلئے اثاثہ قرار دیا ہے جبکہ ساتھی کھلاڑی بھی نتاشہ کے حسن اخلاق سے متاثر ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق نتاشہ علی خان کو میرٹ پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ قومی پرچم سربلند رکھنے کیلئے نتاشہ دفاعی گارڈ بنیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں