15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3مارچ سے کھیلی جائے گی،مدثر آرائیں

قومی ویمن چیمپئن شپ 3 مارچ سے 7 مارچ تک کھیلی جائے گی، ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی، صدر نیٹ بال فیڈریشن

اتوار 24 جنوری 2016 15:41

15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3مارچ سے کھیلی جائے گی،مدثر آرائیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگی ،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہونا تھی سیف گیمزکی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس کے باعث اب قومی ویمن چیمپئن شپ 3 مارچ سے 7 مارچ تک کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں، منیجر ز میٹنگ2 مارچ کو حمیدی ہال میں ہوگی،چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں