وفاقی وزارت داخلہ کی طورخم اور چمن بارڈر پرسیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

اتوار 24 جنوری 2016 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے پاک افغان سرحد طورخم اور چمن بارڈر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی مزید سخت اور فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کی ہیں یہ اقدامات باچا خان یونیورسٹی پشاور پر حملے میں دہشت گردوں کے عام لوگوں کے روپ میں طورخم بارڈر سے داخل ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی وزارت داخلہ کو کہا گیا ہے کہ ہر شخص سے متعلق مکمل تفصیلات اکٹھی کرنے کے بعد ان کو سرحد کے آر پار آنے جانے کی اجازت دی جائے سپریم کورٹ کی جانب سے بنایا جانے والا کمیشن پہلے ہی طورخم اور چمن بارڈر پر سیکورٹی بارے اپنے تحفظات اور سفارشات مرتب کر کے عدالت کو دے چکا ہے اور عدالت نے یہ تفصیلات حکومت کو ارسال کر دی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں