اوگر ا نے آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے تک کمی کی تیاریاں شروع کر دیں

پٹرول دس روپے ٗ ہائی سپیڈ ڈیزل 15روپے ٗ ہائی آکٹین 9روپے ٗ لائٹ ڈیزل آٹھ روپے فی لیٹر سستا ہونے کاامکان

اتوار 24 جنوری 2016 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد اوگرا نے بھی آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 37 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر ، ہائی آکٹین کی قیمت 9 روپے ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 11 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ٗپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 27 جنوری کو وزارت پیٹرولیم کو بھیجی جائیگی جہاں سے اسے وزارت خزانہ کو بھیجا جائے گا ٗ31 جنوری کو نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائیگا۔واضح رہے کہ عرب مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 13 برس کی کم ترین سطح 22 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں