تعلقات و تعاون کے فروغ کیلئے”پاک ازبک فورم“ کا قیام
عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 11:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء )گہرے تاریخی، ثقافتی اور بھائی چارے کے رشتوں میں جڑے ہوئے پاکستان اور ازبکستان کی عوام کے درمیان باہمی دوستی اور تعاون کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ”پاک ازبک فورم“کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان اور ازبکستان کے مابین کاروبار، تعلیم اور فنون لطیفہ جیسے شعبوں میں باہمی تعاون اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
اس فورم کی بنیاد کاروباری اور فن و ثقافت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے رکھی ہے۔ اس’ غیر جانبدار‘ فورم کے تحت دونوں ان ممالک کے تعلقات اور تقافت پر مبنی نمائشوں، لیکچرز، دوطرفہ دوروں کے تبادلوں، اور آرٹ اور ثقافتی ترقی کے میدان میں مشترکہ منصوبوں جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔(جاری ہے)
پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقو و نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ازبکستان کے پاکستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور تقافتی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت ، زراعت، سیاحت اور تقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات نا صرف مزید مضبوط ہوں گے بلکہ تقافتی تعلقات کو بھی مزید استحکام حاصل ہو گا۔وسطی ایشیا اور مشرقی یورپ میں مبصر کی حیثیت سے پہچان رکھنے والے اور پاک ازبک فورم کے صدر آغا اقرار ہارون نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ فورم پاکستان اور ازبکستان کے تاجروں، محققین، اساتذہ ، طلبا اور سماجی تنظیموں کو ایک دوسرے کے ملک میں رائج کاروباری قوانین، قوانین، طریقہ کار، کاروباری ضروریات، ثقافت، تاریخ، ذہنیت اور معیشت کو سمجھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایوان بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
سینیٹ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
ایوان بالا میں پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش
سینیٹ میں نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر زوئی ویئر کی ملاقات
وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن آ فس کا دورہ
ایوان بالا میں موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023 پیش
ایوان بالا میں تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش
محکمہ زراعت، آئی سی ٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح
صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت