چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی برآمدات میں 8فیصد کمی ہوئی،پی بی ایس

پیر 25 جنوری 2016 12:14

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 8فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات کا حجم 6ارب 26کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی برآمدات سے 6ارب 88کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطاقب گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 62کروڑ ڈالر یعنی 8.93فیصد کی کمی ریکارڈں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں